وفاقی محتسب کے حکم پر کوئٹہ کے رہائشی کو بینیویلنٹ فنڈ کے 2 لاکھ 57 ہزار روپے دلوادیئے گئے

جمعرات 9 مئی 2024 19:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) وفاقی محتسب ریجنل افس کوئٹہ میں کوئٹہ کے رہائشی درخواست گزار خالد جان نے درخواست دائر کی تھی کے انکے والد ملٹری ڈیری فارم میں ملازمت کرتے تھے جن کی وفات کے بعد انکے بینیویلینٹ فنڈ کے 2 لاکھ 57 ہزار روپے کی رقم درخواست گزار کو ملنی تھی پر متعلقہ محکمے کی جانب سے تاخیر کی جا تی رہی ۔

درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اس سلسلے میں کئی بار متعلقہ محکمے سے رابطہ کیا اور دفتر کے چکر بھی لگائے مگر انکی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

بالاخر مجبور ہو کر انہوں نے انصاف کے حصول کی خاطر وفاقی محتسب کے ادارے میں درخواست دائر کی۔ درخواست موصول ہوتے ہی ریجنل افس کوئٹہ کے عملے نے انکوائری کا اغاز کیا۔اور متعلقہ محکمے کے عملے کو طلب کر کے جواب مانگا۔

متعلقہ محکمہ جواز پیش کرنے میں ناکام رہا۔ چنانچہ وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ فوری طور پر درخواست گزار کی بینیویلینٹ فنڈ کی رقم جو 2 لاکھ 57 ہزار بنتی ہے انہیں ادا کی جائے۔ وفاقی محتسب کے احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کی 2 لاکھ 57 ہزار کی رقم ان کو ادا کردی۔ درخواست گزار نے وفاقی محتسب کے اس احسن اقدام پے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں