چرچ 1935 میں تعمیر کیا گیا ،ہزاروں مسیحی عبادت کرنے آتے ہیں،رپورٹ

اتوار 17 دسمبر 2017 19:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) کوئٹہ میں دہشت گردوں نے جس چرچ پر حملہ کیا وہ1935 میں تعمیر کیا گیا تھا اور یہ شہر کے ریلوے اسٹیشن کے قریب مصروف ترین شاہراہ پر واقع ہے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے مرد خواتین ، بچے ہر اتوار کو بڑی تعداد میں یہاں عبادت کر تے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے ریڈ زون پر واقع دی میتھو ڈسٹ چرچ پر دہشت گردوں نے اتوار کے روز حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے اور 35 کے قریب زخمی ہوئے تھے دی میتھو ڈسٹ گر جا گھر1935 میں تعمیر کیا گیا تھا اورشہر کے ریلوے اسٹیشن کے قریب مصروف ترین شاہراہ پر واقع ہے جہاں ہر اتوار کو 400 کے قریب افراد جن میں خواتین، بچے شامل ہے یہاں عبادت کر تے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں