چرچ حملہ،سرکاری چھٹی کے باوجود ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر عملے کو فوری طلب کرلیا گیا

اتوار 17 دسمبر 2017 19:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) کوئٹہ میں دہشت گردوںکاچرچ پر حملے کے بعد سول ہسپتال سمیت تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی چھٹی ہونے کے باوجود ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر عملے کو طلب کر لیا گیا تھا صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے ’’ آن لائن‘‘ سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ کوئٹہ چونکہ بلوچستان کا دارالحکومت ہے اس لئے یہاں کے سرکاری ہسپتالوں میں ہمیشہ ایمر جنسی کی صورت رہتا ہے اس لئے جیسے ہی چرچ پر حملے کی اطلاع ملی سول ہسپتال سمیت تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی تمام ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر عملے کو ہنگامی بنیادوں پر طلب کر لیا گیا ڈاکٹروں کی بروقت امداد کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں