کوئٹہ،چرچ کے چوکیدار نے فورا گیٹ بند کردیا اور ایک منٹ سے زائد وقت تک دہشتگردوں کو الجھائے رکھا

اتوار 17 دسمبر 2017 20:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) کوئٹہ کے زرغون روڈ پر چرچ پر حملے کی موصول ہونے والی سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق 2حملہ آور اور ایک انکا سہولت کار12بج کر ایک منٹ پر چرچ میں داخل ہونے کی کوشش کر تے ہیں چرچ کے چوکیدار نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کر تے ہوئے فورا گیٹ بند کردیا اور ایک منٹ سے زائد وقت تک دہشتگردوں کو الجھائے رکھا ،تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے زرغون روڈ پر واقع قدیم بیتھل میموریل میتھڈسٹ چرچ پر دہشتگردوں کے خودکش حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو-"این این آئی" کو موصول ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیلی شلوار قمیض اور نسواری چادر اوڑھے اور سفید کپڑے اور کالی جیکٹ پہنے 2 حملہ اورایک انکا سہولت کار 12بج کر ایک منٹ پر زرغون روڈ پر چرچ کے مرکزی گیٹ پر فائرنگ کر تے ہیں جس پر چوکیدار نے حاضر دما غی کا مظاہرہ کرتے ہو ئے گیٹ کو بند کردیا ،ایک حملہ آور فائرنگ کے دوران فٹ پاتھ پرپھلس کر گرا بھی اور بعد میںیہی اپنے ساتھی کو گیٹ پھلانگنے میں مدد فراہم کرتا ہے دوسرے حملہ آور نے گیٹ پر چڑھ کر چرچ کے اندر فائرنگ کی اور بعد میں دوسری طرف پھلانگ کر گیٹ کھولاجس کے بعد دنوں حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے اند ر داخل ہوئے اور ان میں سے ایک نے اپنے جسم پر نصب خودکش جیکٹ کو دھما کے سے اڑا دیا چوکیدار کے گیٹ کو بند کر نے سے حملہ آوروں کو 1منٹ اور 37سیکنڈ ز تک اندر داخل ہونے میں تاخیر ہوئی جبکہ سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق حملہ آور ایک رکشے کے ذریعے چرچ پہنچے جن میں ایک انکا سہولت کار بھی شامل تھا جو دہشت گردوں کو راستہ دکھانے کے بعدفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

حملے کے دوران راہگیروں کو بھی جان بچانے کے لئے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں