انتقال اقتدار کی منتقلی کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہوا،ملک میں جمہوریت مستحکم ہورہی ہے جس سے جمہوری اقدار کو فروغ ملے گا،سابق نگران صوبائی وزراء

اتوار 19 اگست 2018 23:30

کوئٹہ۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) سابق نگران صوبائی وزیر اطلاعات و ترجمان حکومت بلوچستان ملک خرم شہزاد اور دیگر سابق نگران صوبائی وزراء آغا عمر بنگلزئی، نوید کلمتی، محترمہ فرزانہ کریم، فیض کاکڑ، ڈاکٹر نصراللہ خلجی، امام بخش بلوچ، منظور احمد قزلباش، نے نومنتخب وزیراعلی جام کمال، اسپیکر صوبائی اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو، ڈ پٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل کو مبارک باد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تہنیتی پیغام میںسابق نگران صوبائی وزیر اطلاعات و دیگرسابق نگران وزرا ء نے کہا ہے کہ یہ امر باعث اطمینان ہے کہ صوبائی اسمبلی نے اپنا قائد ایوان،اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر جمہوری انداز میں منتخب کرلیا ہے انہوں نے کہا کہ انتقال اقتدار کی منتقلی کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہوا،ملک میں جمہوریت مستحکم ہورہی ہے جس سے جمہوری اقدار کو فروغ ملے گاسابق نگران صوبائی وزیر اطلاعات نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب وزیر اعلیٰ و دیگر صوبائی اراکین اور جلد نئی تشکیل پانے والی کابینہ ملک و قوم کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے ،سابق نگران صوبائی وزرا ء نے اس موقع پرسابق نگران وزیر اعلیٰ علاؤ الدین مری کی بھی کاوشوں کوبھی سراہا جنکی محنت کوششوں اور معاونت سے تمام اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں