کیڈٹ کالج کوہلو یہاں کے لوگوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے ،کیڈٹ کالج کے یہ طالب علم اپنی تعلیم مکمل کرکے ملک قوم کی خدمت میں موثر کردار ادا کریں گے، صوبائی وزیر صحت نصیب اللہ مری کا کیڈٹ کالج کوہلو کے دورے کے موقع پر گفتگو

بدھ 21 نومبر 2018 00:40

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) صوبائی وزیر صحت نصیب اللہ مری نے کیڈٹ کالج کوہلو کا دورہ کیا جہاں اُن کا استقبال کالج کے پرنسپل عبدالخاق اور میر اسلم فاروق نے کیا صوبائی وزیر کے ہمراہ میجر رسالدار شیر محمد ،عبدالرحمٰن ،میر خورشید مری و دیگر موجود تھے، میر نصیب اللہ مری نے کالج کے مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ کیا اورملک بھر کے مختلف علاقوں کے زیر تعلیم طالب علموںسے اُن کے مسائل پوچھے اور بچوں کے ساتھ گھول مل گئے صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کیڈٹ کالج کوہلو یہاں کے لوگوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے کیڈٹ کالج کے یہ طالب علم اپنی تعلیم مکمل کرکے ملک قوم کی خدمت میں موثر کردار ادا کریں گے یہاں کے ماحول اور سہولیات کئی کیڈٹ کالج سے بہتر ہیں صوبائی وزیر صحت نے اپنی تنخوا سے 12طالب علموں کو پڑھنے کا اعلان بھی کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں