اللہ اور اس کے رسول ﷺکی محبت ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہے۔ حضور اکرمؐ کی محبت کا تقاضا ہے کہ ہم باہمی اختلافات کر مسائل کا حل افہام و تفہیم اور مشاورت سے نکالا جائے،صوبائی وزیراطلاعات ظہوراحمدبلیدی

بدھ 21 نومبر 2018 00:40

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) صوبائی وزیراطلاعات ظہوراحمدبلیدی نے کہا ہے کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺکی محبت ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہے۔ حضور اکرمؐ سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم باہمی اختلافات کر مسائل کا حل افہام و تفہیم اور مشاورت سے نکالا جائی. عیدمیلاد النبیﷺ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں صوبائی وزیر نے کہا کہ اسوہ حسنہؐ کی پیروی کر کے ہم نا صرف انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنی دنیاوی زندگی سنوار سکتے ہیں بلکہ عاقبت کو بھی بہتر بنا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں باطل قوتوں اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے حضرت محمد مصطفی ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے اور ان کی تعلیمات پر صدق دل سے عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے، حضور ﷺ کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے جنہوں نے صبر، تحمل اور برداشت کا عظیم مظاہرہ کرتے ہوئے ثابت کیا کہ دین اسلام سچا مذہب ہے جو رہتی دنیا تک قائم و دائم رہے گا، پیغام اسلام عام کرنے کے لیے انہوں نے بے پناہ مصائب اور مشکلات کا سامنا کیا لیکن کبھی بھی کفر کے آگے ہار نہیں مانی اور دین اسلام کی سربلندی کے لیے ہمیشہ استقامت کا مظاہرہ کیا.۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ باہمی اتفاق، اتحاد اور مشاورت میں ہی ہم سب کی بقاء ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک و صوبے کو امن کا گہوارہ بنائے اور روزقیامت ہمیں محسن انسانیت حضرت محمدؐ کی شفاعت نصیب فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں