ھ*بلوچستان کوریگستان بنانے والوں کے خلاف جدوجہدتیزکرنے کی ضرورت ہے،حافظ نعیم الرحمٰن

جمعرات 25 اپریل 2024 22:50

Qکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم الرحمن کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر شایان شان استقبال اور استقبالیہ جلسہ عام کی تیاری کے لیے ضلعی وزونل وبرادر تنظیمات کے ذمہ داران کا ایک اہم اجلاس حافظ نور علی امیر ضلع کوئٹہ کی صدارت میں الفلاح ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہوا اجلاس میں تمام ضلعی وزونل وبرادر تنظیمات کے ذمہ داران اور نامزد امیدواران قومی وصوبائی اسمبلی نے شدید بارش کے باوجود شرکت کی اجلاس میں ٴمولانا ہدایت الرحمان بلوچ نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان ومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان نے خصوصی شرکت کی اور امیر جماعت کے پروگرام کے سلسلے میں خصوصی خطاب فرمایا اور اہداف کے حصول کے لیے سخت ہمتِ حوصلے سے کام کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے مسائل جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے حل ہوگا۔

(جاری ہے)

ورکرزوذمہ داران عوام سے تعلق مضبوط بنائیں۔بلوچستان کوریگستان بنانے والوں کے خلاف جدوجہدتیزکرنے کی ضروعت ہے۔بدعنوانی کاخاتمہ،دیانتداری واخلاص،نیک نیتی کیساتھ عوام کی خدمت ممکن ہے۔حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں جماعت اسلامی مزیدفعال ہوگی۔صرف جماعت اسلامی میں جمہوریت ہے پارٹی کوخاندانی پراپرٹی بنانے والے عوام کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے۔

نظام کی تبدیلی مسائل کے حل اورنفاذاسلام کیلئے ہماری جدوجہدجاری رہے گی۔اجلاس میں استقبالیہ جلسہ عام اور استقبالیہ جلوس کے لیے زونل جماعتوں پر گاڑیوں،افرادی قوت اور مالی معاونت کے اہداف تقسیم کیے گئی26اپریل کو ضلعی وصوبائی نظم کا مشترکہ اجلاس بھی ہوگا جس میں پروگرام کو حتمی شکل دی جائے گی اور 30 اپریل کو 4 بجے شام جائزہ اجلاس ہوگا اور 5 مئی سے صوبائی و ضلعی ذمہ داران امیر جماعت کے پروگرام کی کامیابی کے لیے تمام زونز کے دورے بھی کریں گے لہذا تمام احباب آج سے ہی بھرپور تیاریاں شروع کردیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں