کوئٹہ،صوبائی وزیر پی ایچ ای اینڈ واسا حاجی نور محمد کی زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹر ز واسا کا اجلاس

منگل 18 دسمبر 2018 00:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر پی ایچ ای اینڈ واسا حاجی نور محمد دمڑ کی زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹر ز واسا کی میٹنگ ہوئی ۔ جس میں سیکریٹری پی ایچ ای عبدالفتح بھنگر ، ایم ڈی واسا مجیب الرحمن ، چیف انجینئر نظام جوگیزئی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔ صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ پانی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے اسکی وجہ سے انسان ،حیوانات اور نباتات زندہ رہتے ہیں ۔

پانی کے بغیر زندگی ناممکن ہے آج کل خشک سالی کی وجہ سے پانی کی کمی روز بروز بڑھتی جارہی ہے ۔ لوگوں کی مشکلات پر قابو پانے کیلئے واسا اور محکمے کے اہلکاروں کو چاہیئے کہ عوام کو وافر پانی فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشش کریں ۔ انہوںنے کہا کہ واسا کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے محکمے کے تمام ٖآفیسروں کو چاہیئے کہ وہ واسا کے اہلکاروں کو فعال کرنے کیلئے کوشش کریں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ میں بذات خود عوام کی خدمت کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنے دستیاب وسائل میں ہرممکن کوشش کروں گا تاکہ عوام کے بنیادی نوعیت کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہوسکیں ۔ اجلا س کے اختتام پر صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑنے تمام اراکین بورڈ آف ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کیں کہ آئندہ ہونے والے اجلاس میں سب اراکین کی موجودگی اشد ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں