کوئٹہ، تمام اضلاع کے کنوینر 25جنوری تک حلقوں سے کاپیاں وصول کرکے صوبے کے پاس جمع کریں،مولاناعبدالخالق مری

منگل 22 جنوری 2019 21:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی کنوینرمولاناعبدالخالق مری نے تمام اضلاع کے کنوینروںکوہدایت کی ہے کہ وہ 25جنوری تک حلقوں سے کاپیاں وصول کرکے صوبے کے پاس جمع کریں انہوںنے کہاکہ رکنیت سازی کی مدت آج 23جنوری کوختم ہورہی ہے جس کے بعدرکنیت سازی نہیں ہوگی جن حلقوںکے پاس کاپیاں اب تک پڑی ہیں وہ ضلعی کنوینروں کے ساتھ فوری طورجمع کریں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں