دالبندین کے علاقے میں نامعلوم ملزم نے فائرنگ کر کے ٹینکر ڈرائیور کو قتل ،ملزم گرفتار

بدھ 20 مارچ 2019 20:40

ْ کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) دالبندین کے علاقے میں نامعلوم ملزم نے فائرنگ کر کے ٹینکر ڈرائیور کو قتل اور کلینر کو زخمی کر دیا لیویز انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا لیویز نے اس ماہ قتل کے تین واقعات میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کیا ہے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دالبندین کے علاقے ڈھڈر میں ٹنیکر میں سوار نامعلوم شخص نے فائرنگ کر کے ڈرائیورکو قتل جبکہ کلینر ہدایت اللہ کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا بتایا جاتا ہے کہ ملزم نے لوٹ مار کے دوران فائرنگ کی اور مذکورہ مسافر پدک میں ہوٹل والے درخواست پر گاڑی میں بٹھایا تھا واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس پی محمد ہاشم نے دیگر عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر ملزم کی تلاش شروع کر دی نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر دالبندین حبیب ناصر نے لیویز کے ہمراہ علاقے کی ناکہ بندی کی اور فیصل کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا انہوں نے بتایا کہ ملزم نے گزشتہ شب آئل ٹینکر کے ڈرائیور کو قتل اور کلینر کو زخمی کیا تھا اس کے علاوہ رواں ماہ تین قتل کے واقعات میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ چاغی میں جو بھی واقعات رونماء ہوتے ہیں انتظامیہ بروقت ان پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچاتی ہے گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں