مستونگ ٹریفک حادثے میںایک اور بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی

جمعرات 18 اپریل 2019 22:35

کوئٹہ . (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) کوئٹہ کے قریب مستونگ کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والی ایک اور بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی، اس طرح حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد پندرہ ہوگئی ۔

(جاری ہے)

کوئٹہ کے سول ہسپتال میں مستونگ سڑک حادثے میں زخمی ہونے والی ایک اور بچی جان کی بازی ہار گئی جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعدادپندرہ ہوگئی ہے۔حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے جوکہ ضلع قلعہ عبداللہ کے رہنے والے تھے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں