ضلع چاغی کے تمام علاقوں میں بلاتفریق ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے، صوبائی وزیر خزانہ میر عارف جان محمد حسنی

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:25

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) صوبائی وزیر خزانہ میر عارف جان محمد حسنی نے کہا ہے کہ ضلع چاغی کے تمام علاقوں میں بلاتفریق ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے، جس میں نوکنڈی سے برابچہ ٹو دالبندین سڑک کی تعمیر ، آبنوشی اسکیمیں ، اسکولوں میں اضافی کمرے ،ریسٹ ہاؤسز کی مرمت و تزہین و آرائش سمیت بلیک ٹاپ سڑکیں وغیرہ شامل ہیں ۔

چاغی اور تفتان میں اس وقت آ بنوشی کی ا سکیموں پر کام جاری ہے جس سے لوگوں کو صاف پانی کی سہولیات میسر ہوں گی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ’’ا ے پی پی ‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ ضلع چاغی کی عوام کی تعمیر و ترقی ان کی فلاح وبہبود اور معیار زندگی بلند کرنے کیلئے اقدمات اٹھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تعلیم صحت اور دیگر بنیادی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں ضلع کے دوردراز علاقوں میں بند اسکولوں کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے میرٹ کی بنیاد پہ اساتذہ کی تقرری عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملازمتوں میں تمام علاقوں کے نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر ترجیح دی جائے گی سفارش کلچر کا خاتمہ کرکے اہل نوجوانوں کی تقرری عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سالہ دور اقتدار میں ضلع چاغی کے تمام علاقوں میں بلاتفریق ترقیاتی کاموں سے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ دور دراز علاقوں میں عوام کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں