ملک میں غیر جمہوری راستے روکنے کیلئے اپوزیشن جماعتیں اپنا کردارادا کریں،محمود خان اچکزئی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:37

ملک میں غیر جمہوری راستے روکنے کیلئے اپوزیشن جماعتیں اپنا کردارادا کریں،محمود خان اچکزئی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں غیر جمہوری راستے روکنے کیلئے اپوزیشن جماعتیں اپنا کردارادا کریں ملک بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا ملک کو صرف آئین کی حکمرانی ہی بچاسکتا ہے اگر ملک کو نہیں بچا یا گیا تو بڑے مسائل پیدا ہونگے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ملک میں آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں جب تک ملک میں آئین کی حکمرانی نہیں ہوگی اس وقت تک نہ ملک چلے گا اور نہ ہی جمہوریت مضبوط ہوگی ان خیالات کااظہارانہوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنماء احسن اقبال سے ملاقات کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال بھی موجود تھے محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے کسی بھی سیاسی جماعت سے ذاتی دشمنی نہیں ہے البتہ جو لوگ آئین پر چلنے کیلئے تیار نہیں ہیں ان کیساتھ ہمارا اختلاف ہوسکتا ہے کیونکہ ملک کو چلانے کا واحد راستہ آئین کی حکمرانی ہے 70سالوں میں جو کچھ ہوا ہے وہ سب کے سامنے ہے اب مزید ملک بحرانوں کا متحمل نہیںہوسکتا پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ملک میں آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں جمعیت علماء اسلام اگر ملک میں آئین کی بالادستی کیلئے آزادی مارچ کررہے ہیں تو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں ان کے ساتھ ہیں کیونکہ صرف اور صرف جمہوریت اور آئین کی بالادستی بچا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکمران ہٹ دھرمی کامظاہرہ نہ کریں بلکہ جمہوری احتجاج ہرکسی کا حق ہے اگرکوئی جمہوری احتجاج میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرینگے تو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ان کا راستہ روک دیں گے آج بھی وقت ہے کہ وہ لوگ جو غیرآئینی طریقے سے لوگوں کو حکمرانی کیلئے منتخب کرتے ہیں وہ اب مزید حالات سے دور رہیں ہم ملک چلانے کو صرف اس شرط پر تیار ہیں کہ ملک میں حقیقی حکمرانی ہو اور پارلیمنٹ کی بالادستی ہو تو یہ ملک چل سکتا ہے بغیر آئین کے یہ ملک نہیں چلے گا کیونکہ دنیا نے ترقی اس لئے کی کہ وہ ملک کو آئینی طریقے سے چلانے کی کوشش کی موجودہ حکمران پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کریں اور جمہوری احتجاج کو غیر جمہوری طریقے سے روکنے کی کوشش نہ کریں ورنہ اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک میں غیر جمہوری راستے روکنے کیلئے اپوزیشن جماعتیں اپنا کردارادا کریں ملک بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا ملک کو صرف آئین کی حکمرانی ہی بچاسکتا ہے اگر ملک کو نہیں بچا یا گیا تو بڑے مسائل پیدا ہونگے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ملک میں آئین کی حکمرانی چاہتے ہیںمسلم لیگ(ن)کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت پر عوام اب کوئی بروس نہیں کرے گا ملک میں اب نئے انتخابات کرائے جائیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں