نصیر آباد اور ملحقہ علاقوں میں ٹڈی دل کے حملوں کے پیش نظ محکمہ زراعت کی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں،صوبائی وزیر زراعت

ہفتہ 23 نومبر 2019 00:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2019ء) صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ نصیر آباد اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ٹڈی دل کے حملوں کے پیش نظر فوری طور پرمحکمہ زراعت کی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں تاکہ فصلوں کو نقصان پہنچنے سے بچایا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈی جی زراعت کو اس سلسلے میں احکامات جاری کردی گئی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں ٹیمیں جلد سے جلد روانہ کر دے تاکہ بروقت متاثرہ علاقوں کا سروے مکمل کر کے ان علاقوں میں اسپرے شروع کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت فصلوں کو ٹڈی دل کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے لے تمام تر اقدامات اٹھا نے کے ساتھ ساتھ متاثر ہ علاقوں میں اسپرے کو یقینی بنانے کے لئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں