پشین شہر کے متعدد علاقوں میں نالیوں کی صفائی، آوارہ کتوں کو تلف کردیا گیا

اتوار 23 فروری 2020 23:20

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2020ء) چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ظفر اقبال نے عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے عملے کو شہر اور اطراف سے کچہرہ اٹھانے اور آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے فوری احکامات جاری کئے جس پر عملے نے فوری عملدرآمد کرتے ہوئے پشین شہر کے متعدد علاقوں میں نالیوں سے کچرہ اٹھاکر آوارہ کتوں کو تلف کردیا۔

(جاری ہے)

چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ظفر اقبال نے کہا کہ عوامی توقعات کے مطابق بہتری لانا ہدف ہے جس کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں شہر اور بازار کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاجر اور عوام مسائل کی نشاندہی کریں فوری کارروائی کریں گے ۔انہو ں نے کہا کہ محنت دیانتداری اور لگن کیساتھ فرائض کی انجام دہی میں ہی عوام کی خدمت اور افسران کی عزت ہے موجودہ حکومت حقیقی معنوں میں محب وطن اور اپنے عوام دوست فلاحی ترقیاتی پروگرام پر صدق دل سے عمل پیرا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں