موجودہ صورتحال کے حوالے سے بلوچستان میں پارٹی قیادت ،متعلقہ اداروں سے مکمل رابطے میں ہوں،قاسم خان سوری

لاک ڈاون سے متاثر مستحقین کی مدد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا بیان

ہفتہ 4 اپریل 2020 22:00

موجودہ صورتحال کے حوالے سے بلوچستان میں پارٹی قیادت ،متعلقہ اداروں سے مکمل رابطے میں ہوں،قاسم خان سوری
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2020ء) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے حوالے سے بلوچستان میں پارٹی قیادت اور متعلقہ اداروں سے مکمل رابطے میں ہوںلاک ڈاون سے متاثر مستحقین کی مدد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گی-یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ڈپٹی اسپیکرقاسم خان سوری نے کہا کہ پارٹی رہنماوں کی مشاورت سے متاثرین کی ممکنہ حد تک بحالی ایک بہترین میکنزم کے ذریعے کرینگے،کرنا وائرس کے خلاف ہم سب نے سیاسی اختلافات اور مفادات سے بڑھ کر ایک قوم بن کر مقابلہ کرناہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کے دوران مصیبت کی اس گھڑی میں پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں ،مخیرحضرات کو حقیقی اور مستحق غریب اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والے افراد کی امداد کرنی چاہئے تاکہ کوئی بھی غریب اس مشکل وقت میں بھوکا نہ سوئے۔

(جاری ہے)

قاسم خان سوری نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وفاقی حکومت صوبائی حکومتوںکے ساتھ ملکر غریب اور مستحق افراد کی ہرممکن امداد کو یقینی بنائے گی امداد کی منصفانہ تقسیم کیلئے وزیراعظم نے ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کیا ہے جس کی رجسٹریشن کا کام جاری ہے بلوچستان سے بھی نوجوان اور خواتین ٹائیگر فورس میں اپنی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں تاکہ جلد سے جلد غریب اورمستحق افراد کی امداد کو یقینی بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ سینئر پارٹی قیادت حقیقی متاثرین اور مستحقین تک رسائی یقینی بنانے کے لئے کام کریں تاکہ کوئی بھی مستحق اور متاثرہ شخص امداد سے محروم نہ رہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں