حکومت سے مذاکرات کامیاب، ینگ ڈاکٹرز نے کوئٹہ کے اسپتالوں میں سروسز بحال کر دیں

کورونا کے خلاف پوری جان لگا کر لڑ رہے ہیں، ہسپتالوں میں فوری طور سروسز کا بائیکاٹ ختم کر دیا ہے ،صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن فیصد ڈاکٹرز کو حفاظتی

بدھ 8 اپریل 2020 12:43

حکومت سے مذاکرات کامیاب، ینگ ڈاکٹرز نے کوئٹہ کے اسپتالوں میں سروسز بحال کر دیں
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے صوبائی حکومت کی وزراء کمیٹی سے کامیاب مذاکرت کے بعد احتجاج ختم کرکے تمام ہسپتالوں میں سروسز بحال کر دیں۔حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ 90 فیصد ڈاکٹرز کو حفاظتی کٹس فراہم کی گئی تھیں ، حکومت ڈاکٹرز کیلئے تمام تر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹروں کے مطالبات تسلیم کئے گئے ہیں، محکمہ صحت کو ایک ہزار400آسامیوں پر بھرتی کیلئے کہا گیا ہے، کنٹریکٹ ڈاکٹروں کو سروسز کو پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ریگولرائز کیا جائے گا۔لیاقت شاہوانی نے کہا کہ ہماری ڈاکٹروں سے گزارش ہے کہ وہ کسی مافیہ کا حصہ نہ بنیں اور تھانوں سے نکل کر ہسپتال آ جائیں۔

(جاری ہے)

بعدازاں صوبائی حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے پر ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج ختم کرتے ہوئے تمام ہسپتالوں میں سروسز بحال کر دیں۔

اس بات کا اعلان صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے صوبائی وزیر زمرک خان اچکزئی کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں کیا۔صوبائی وزیر زمرک خان نے کہا کہ صوبائی حکومت سے کامیاب مذاکرت کے بعد ڈاکٹرز تھانوں سے آگئے ہیں، ہم ڈاکٹروں کے تمام جائز مطالبات تسلیم کریں گے، ہم ڈاکٹروں اور پیر میڈیکل اسٹاف کے ساتھ ہیں۔اس موقع پر صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر یاسر خان نے کہا کہ ہم پوری جان لگا کر کورونا کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، ہم صرف اپنی جان کی حفاظت کے لیے حق مانگ رہے تھے لیکن ہمیں احتجاج پر لاٹھیاں ماری گئیں۔

صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہمیں احسا س ہے کہ ہمارے احتجاج سے عوام کو مشکلات ہیں، امید ہے صوبائی وزراء کی کمیٹی اپنے وعدے پورے گی۔ڈاکٹر یاسر خان نے کہا کہ ہم نے ہسپتالوں میں فوری طور سروسز کا بائیکاٹ ختم کر دیا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں