مسلم لیگ(ن) کے وزیراعلیٰ کی حکومت کسی نے نہیں گرائی انہوں نے خود استعفیٰ دیا تھا، وزیراعلیٰ بلوچستان

پیر 26 اکتوبر 2020 23:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کما ل خا ن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے وزیراعلیٰ کی حکومت کسی نے نہیں گرائی بلکہ انہوں نے خود استعفیٰ دیا تھا، جنرل با جووہ بلو چستان عوامی پارٹی اور دیگر لوگوں کو اس حوالے سے کیوں مورود الزام ٹھرا یا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات پیر کو وزیر اعلیٰ بلو چستان جا م کما ل خان نے اپنے ایک ٹو ئٹ میں سا بق وزیر اعلیٰ نواب ثنا ء اللہ خان زہری کے استعفے کی تصویر شا مل کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جنرل با جو ہ بلو چستان عوامی پارٹی سمیت دیگر لو گوں کو کیوںمورود الزام ٹھرا یا جارہا ہے کہ جب 2018میں مسلم لیگ(ن) کے وزیر اعلیٰ نے خود اپنے عہد ے سے استعفیٰ دیا تھا انکی حکو مت کا کسی نے تختہ نہیں الٹا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں