حکومت کوئٹہ کی خوبصورتی ،تعلیم، صحت ،صفائی ستھرائی بارے درپیش مسائل ومشکلات پر خصوصی نظر رکھے، گورنربلوچستان

پیر 25 جنوری 2021 23:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ضروری ہے کہ موجود حکومت صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی خوبصورتی کی بحالی اور کوئٹہ شہر کے مضافات میں تعلیم، صحت اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے درپیش مسائل ومشکلات پر خصوصی توجہ مرکوز رکھے تاکہ غریب اور متوسط طبقے کے لوگ بھی پوری طرح ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سموار کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما ملک خدابخش لانگو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ حقیقی قیادت ہمیشہ خلق خدا سے جڑی رہتی ہے، وہ نہ صرف علاقے کے عوام کے مسائل ومشکلات سے بخوبی آگاہ ہوتی ہے بلکہ ان کا پائیدار حل ڈھونڈنا ان کی ترجیحات میں سرفہرست ہی.

ملک خدابخش لانگو نے ملاقات کی دوران گورنر بلوچستان کوئٹہ کے مضافاتی علاقے خاص طور پر ہدہ، کلی اسماعیل سریاب اور سمنگلی روڈ کے عوام کو درپیش مسائل ومشکلات سے آگاء کرتے ہوئے کہا کہ اس ترقی یافتہ دور میں بھی تعلیم، صحت، نکاسی آب اور صاف پانی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں. گورنر یاسین زئی نے ان کے مسائل ومشکلات کو غور اور توجہ سے سنا اور ان کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا�

(جاری ہے)

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں