اینٹی نارکوٹکس فورس نے34کارروائیوں میں 1677.791کلو گرام منشیات، 990 لیٹرایسٹک اینہائیڈ رائڈ اور 1965.82 کلوگرام مشکوک مواد برآمد کر لیا،ترجمان اے این ایف

منگل 17 مئی 2022 13:50

اینٹی نارکوٹکس فورس نے34کارروائیوں میں  1677.791کلو گرام منشیات، 990 لیٹرایسٹک اینہائیڈ رائڈ اور 1965.82 کلوگرام مشکوک مواد برآمد کر لیا،ترجمان اے این ایف
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2022ء) اینٹی نارکوٹکس فورس، اے این ایف نےملک گیر34 کارروائیوں کے دوران 1677.791کلو گرام منشیات، 990 لیٹرایسٹک اینہائیڈ رائڈ اور 1965.82 کلوگرام مشکوک مواد برآمد کر لیا۔منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث2عورتوں اور 1غیرملکی سمیت28 ملزمان گرفتار جبکہ 8گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔ برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت 137.540ملین امریکی ڈالربنتی ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف نے بلوچستان میں 6کارروائیوں کے دوران 1340.2کلو گرام منشیات،990 لٹرایسٹک اینہائیڈرائڈ، 750کلو گرام پوست کے بیج اور 1200 کلوگرام مشکوک مواد برآمدکرلیا ۔جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث1ملزم گرفتار کر کے 2گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ برآمد شدہ منشیات میں149کلو گرام ہیروئن، 1166.2کلو گرام چرس اور 25 کلوگرام مارفین شامل ہے ۔

(جاری ہے)

اے این ایف پنجاب نے 8کارروائیوں کے دوران87.46کلوگرام منشیات برآمد کر لیں۔جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 7ملزمان کو گرفتارکرکے3 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔ برآمد شدہ منشیات میں20.460کلوگرام ہیروئن،36کلو گرام چرس ،27.6کلوگرام افیون اور 3.400کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)شامل ہے۔ جبکہ اے این ایف خیبرپختونخوانے 8کارروائیوں کے دوران82.885کلو گرام منشیات برآمدکرلیں۔

جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 1غیر ملکی سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔برآمد شدہ منشیات میں 15.285کلوگرام ہیروئن ، 67.600کلو گرام چرس ،20000 عدد ایگسی میکس گولیاں ( 3.720کلو گرام وزنی) اور 51850 عدد کلو نازیپام گولیاں(8.850کلو گرام وزنی )شامل ہیں۔جبکہ اے این ایف سندھ نے2کاروائیوں کے دوران4.73کلو گرام منشیات برآمد کر لیں۔ جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 1ملزم کو گرفتارکر لیا گیا ۔

برآمد شدہ منشیات میں 0.230کلو گرام ہیروئن اور 4.500کلوگرام چرس شامل ہے۔جبکہ اے این ایف راولپنڈی و شمالی علاقہ جات نے 10کاروائیوں کے دوران162.516کلوگرام منشیات برآمد کر لیں۔ جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 2 عورتوں سمیت 11 ملزمان گرفتار اور3گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ برآمد شدہ منشیات میں1کلو گرام ہیروئن ،133.576کلوگرام چرس، 21.200کلو گرام افیون،2.260کلوگرام ایمفیٹامائن، 1.800گرام میتھ ایمفیٹامائن( آئس)،9000 کلونازیپام گولیاں (1.620کلوگرام وزنی)، 6060 عددڈیزیپام گولیاں(2.680کلو گرام وزنی )، 1.210کلو گرام نشہ آور پاﺅڈراور 2.040 کلو گرام مشکوک مواد شامل ہے۔تمام مقدمات انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں درج کر لئے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں