تحریک انصاف بلوچستان کی مضبوط تنظیم اور ادرہ بنانا میرا نصب العین و منزل ہے کسی بھی پارٹی کی کامیابی و ناکامی کا انحصار متحرک عہداداران و تنظیم سے وابسطہ ہوتی ہے انٹرہ پارٹی میں صدر بننے کے بعد تین مہینوں میں انتھک محنت سے پارٹی کامیابی کی راہ پر گامزن ہے ، صو بائی صدر دائود شاہ کا کر

پیر 13 مئی 2024 20:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) تحریک انصاف بلوچستان کی مضبوط تنظیم اور ادرہ بنانا میرا نصب العین و منزل ہے کسی بھی پارٹی کی کامیابی و ناکامی کا انحصار متحرک عہداداران و تنظیم سے وابسطہ ہوتی ہے انٹرہ پارٹی میں صدر بننے کے بعد تین مہینوں میں انتھک محنت سے پارٹی کامیابی کی راہ پر گامزن ہے۔یہ بات پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر دواد شاہ کاکڑ نے مرکزی، صوبائی، ضلعی اور صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرا صدر بننے کا مقصد عہدہ یا اختیار نہیں بلکہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کو ایک منظم ادارہ، تنظیم اور متحرک عہداداران کا انتخاب ہے ماضی اس کی عکاسی کرتا ہے اور انٹرہ پارٹی الیکشن میں صوبائی صدر بننے اس بات کی دلیل ہے کہ بطور انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن( آئی ایس ایف ) یوتھ ونگ میں نے ہمیشہ ذاتی مفادات، ترجیحات، اقرباء پروری اور دوستی کے بجائے میرٹ،کارکردگی اور محنت کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاسی فیصلے کئے جسکی روشنی میں انٹرہ پارٹی الیکشن میں تحریک کے کارکنان نے کامیابی دلائی جس پر میں پوری پارٹی کا مشکور ہوں پارٹی کے مشترکہ اجلاس میں مرکزی ، صوبائی ، ضلعی، صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی، آئی ایل ایف ، ویمن ونگ اور دیگر کی شرکت تحریک انصاف بلوچستان کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے اجلاس سے صوبائی جنرل سیکرٹری جہانگیر رند ، نوبزادہ شریف ، داود خان اوتماخیل، جوگیزئی ،ملک فیصل دہوار، سردار زین العابدین خلجی ، عبدالباری بڑیچ، جعفر کاکڑ، اختر مندوخیل، سید اقبال شاہ ایڈوکیٹ، جمیل بوستان ایڈوکیٹ ،اشرف ناصر ، داود ٹھیکیدار، سید میر علی آغا، بابر مرغزانی ، سلیم کھوسہ، بخت محمد ، یاسین امینی ہزارہ ، صوبائی سینیئر نائب صدر خورشید کاکڑ، رحمان خلجی ، اسحاق ترین ،علی نواز مینگل ، عارف کاکڑ، ماجد تاجک ، شاکر مندوخیل، صدیق شیرانی ، ویمن ونگ منورہ منیر بلوچ ،صوبائی جنرل سیکرٹری مہوش جنجوعہ، زولیخا مندوخیل، بلال اچکزئی، برات خان خلجی ، ضلعی قلعہ عبداللہ، چمن ،پشین، موسی خیل ، ژوب ، شیرانی ، قلعہ سیف اللہ، نانا صاحب، بارکھان ،نصیر آباد، سبی ، دکی ، لورالائی، زیارت، ہرنائی، حب چوکی ، جھل مگسی کے ضلعی صدور ،جنرل سیکریٹریز اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر دواد شاہ کاکڑ اور اسکی ٹیم پر مکمل اطمینان اور سپورٹ کرنے کا یقین دلایا آخر میں صوبائی جنرل سیکرٹری جہانگیر رند نے تمام مہمانوں کو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ہم دن رات محنت و جدوجہد کرتے ہوئے آپ کے اعتماد پر پورہ اترتے ہوئے تحریک انصاف بلوچستان کو ایک مضبوط تنظیم اور ادارہ بنائیں گے مشترکہ اجلاس میں تحریک انصاف بلوچستان کے ڈسٹرکٹس نے اپنی سہ مائی کارکردگی پیش کی گئی جس پر صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ،جہانگیر رند ، مرکزی صوبائی عہداداران و ایگزیکٹو کمیٹی کا اظہار اطمینان ، پارٹی میں آئین و منشور کے مطابق ڈسپلن ، گراس روٹ لیول تک تنطیم کی تشکیل، مہنہ پارٹی میٹینگ، پارٹی پالیسی اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں