' محکمہ صحت بلوچستان نے عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے کوئٹہ شہر میں مزید چھ مقامات پر کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لئے سمپل لینے کی سہولت مہیا کر دی

اتوار 28 جون 2020 19:15

ع*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2020ء) محکمہ صحت بلوچستان نے عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے کوئٹہ شہر میں مزید چھ مقامات پر کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لئے سمپل لینے کی سہولت مہیا کر دی سیکرٹری صحت بلوچستان دوستین خان جمالدینی کے مطابق بیسک ہیلتھ یونٹ جی او آر کالونی کوئٹہ، بیسک ہیلتھ یونٹ کبیر تاجک نواں کلی کوئٹہ،بیسک ہیلتھ یونٹ ولیج ایڈ سریاب روڈ کوئٹہ،سوشل سیکورٹی ہیلتھ سینٹر سیٹلایٹ ٹاون کوئٹہ۔

بیسک ہیلتھ یونٹ احمد خانزئی سریاب روڈ کوئٹہ اور گورنمنٹ سکول اولڈ مری آباد کوئٹہ میں عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے کوئٹہ شہر میں مزید چھ مقامات پر کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لئے سمپل لینے کی سہولت مہیا کر دی گئی ہے سربراہ کورونا وائرس سیل ڈاکٹر سرمد سعید خان کا کہنا ہے کہ سیکرٹری صحت بلوچستان دوستین خان جمالدینی کی خصوصی ھدایت پر کوئٹہ کے مندرجہ بالا علاقوں میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوئٹہ ڈاکٹر احمد زمان جمالی کے تعاون سے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے سمپل لینے کے لیے خصوصی کاونٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری صحت بلوچستان دوستین خان جمالدینی نے کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی مشکلات کو دیکھتے ھوے یہ فیصلہ کیامحکمہ صحت بلوچستان نے عوام سے اپیل کی ھے کہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے سمپل دینے کے لیے مندرجہ بالا سینٹرز میں قائم کردہ کاونٹرز پر تشریف لے جائے شکایت کی صورت میں کورونا وائرس سیل بلوچستان کے نمبر 0819202080 پر رابطہ کر سکتے ہیں مذکورہ سینٹرز میں عوام سوموار سے ھفتہ: صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک اور بروز جمعتہ المبارک: صبح 9 بجے سے دن 12 بجے تک ٹیسٹ کیلئے سیمپلز دے سکتے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں