ٴصوبائی حکومت اصلاحات کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے، حاجی نورمحمد خان دمڑ

جمعہ 4 نومبر 2022 21:45

#کچلاک /کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2022ء) بی اے پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سنیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبائی حکومت اصلاحات کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے، اداروں میں اصلاحات کے عمل کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی کام تیزی سے جاری ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے کچلاک میں خانزادہ پیٹرول پمپ کاافتتاح کرنے کے موقع پر افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حاجی باز محمد دمڑ۔

(جاری ہے)

عمران خان کاکڑ.نصیب اللہ دمڑ،حاجی اسحاق بازئی،قاری سعید محمد، محمد اقبال،اعظم کاکڑ،عمران کاکڑ،عبدالرازق،لالا نقیب،کبیر کاکڑ،اکرام اللہ،وہاب کاکڑ،محمد نعیم، عزت اللہ،عدنان بازئی، عزیز اللہ زخپیل،محمدجان،ظہور بازئی،نگزیب،عرفان پانیزئی،بصیر کاکڑ،اسفندیار کاکڑ،مصویر کاکڑ،سلمان خا ن ودیگر موجود تھے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حکومت بلوچستان تمام صوبائی اداروں میں اصلاحات اور گڈ گورننس حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ ہیں اور موجودہ حکومت نوجوان کو با اختیار بنانے اور ان کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے سنیئر صوبائی وزیر نے کہاکہ حکومت کے ساتھ ساتھ بزنس مینوں کو بھی چاہے کہ وہ آگے آئے اور انواسمنٹ کرے حکومت انکے ساتھ ہرممکن تعاون اور انہیں تحفظ فراہم کریگی افتتاحی تقریب کے اختتام پر کچلاک کے قبائلی عمائدین ، وعلماء کرام ، بی اے پی کے کارکنوں اور عہدیداروں نے سنیئر صوبائی وزیر سے ملاقات کی اور انہیں کچلاک کے عوام مختلف اجتماعی مسائل اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے سمیت مختلف علاقائی امور پرتبادلہ خیال کیاگیا اور بعض لوگوں نے درخواستیں پیش کئے جنہیں حل کرنے کی حاجی نورمحمد خان دمڑنے حل کرنے کی یقین دہانی کی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں