یوم سیاہ کشمیر ، ڈی سی آفس دکی سے ریلی نکالی گئی

جمعہ 27 اکتوبر 2023 23:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2023ء) یوم سیاہ کشمیر کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر دکی ظہور احمد بلوچ کی قیادت میں ڈی سی آفس دکی سے ریلی نکالی گئی۔ریلی کے شرکا نے شہر کے مختلف روڈوں کا چکر لگانے کے بعد گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دکی میں یوم سیاہ کشمیر کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ریلی کے شرکا نے انڈیا کے خلاف جبکہ کشمیریوں کے حق میں نعرے لگوائے۔

(جاری ہے)

تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر ظہور احمد بلوچ ،ای ڈی او عبدالجلیل لونی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ بھارتی مظالم کی وجہ سے لاکھوں کشمیری دربدر ہیں۔انہوں نے کہا کہ انڈیا نے کشمیر کا خودمختار حیثیت بزور طاقت ختم کرکے کشمیر پر قبضہ کیا ہے۔بھارت اقوام متحدہ کے قراردوں پر بھی عمل کرنے کو تیار نہیں۔کشمیر میں انڈین فوج نے پورے سال کرفیو نافذ کی ہوئی ہوتی ہے۔وہاب پر سیاسی سرگرمیوں سمیت کشمیریوں کو آزادانہ طریقے سے جینے کا حق بھی نہیں دیا جاتا۔انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی دنیا سے اپیل کی کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دیکر اقوام متحدہ اپنے قرادوں پر عمل کرکے کشمیریوں کو مظالم سے نجات دلائیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں