انتظامیہ بی ڈی اے ملازمین کا مسئلہ حل کر نے کی بجائے رکا وٹیں ڈال رہی ہیں،آل کنٹریکٹ پرو جیکٹ ملازمین ( بی ڈی اے )

جمعہ 3 دسمبر 2021 16:37

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) آل کنٹریکٹ پرو جیکٹ ملازمین ( بی ڈی اے ) نے اپنے جا ری کر دہ بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے ایک ماہ قبل ہی کنٹریکٹ پرو جیکٹ ملازمین کی ریگو لر ائزیشن اور تنخوائوں کی بحالی کے لئے احکمات جا ری کر دئے تھے لیکن انتظامیہ بی ڈی اے مختلف ہتھکنڈ ے استعمال کر کے ملازمین کا مسئلہ حل کر نے کے بجائے رکا وٹیں ڈال رہی ہیں تاکہ کنٹریکٹ پرو جیکٹ ملازمین کا دیرنہ مسئلہ حل نہ ہوسکے محکمہ بی ڈی اے کے کنٹریکٹ پرو جیکٹ ملازمین وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو ، چیف سیکر ٹری بلو چستان مطہر نیاز رانا سے مطالبہ کر تے ہیں کہ ملازمین کی ریگو لر ائزیشن اور تنخوائوں کا معاملہ جلد از جلد حل کیا جائے اور چیئر مین بی ڈی اے اکبر لاشاری ، ڈائریکٹر طاہر درانی، طالب مگسی اور جاوید مگسی کے خلاف قانونی کا روائی عمل میںلائی جائے تاکہ غریب ملازمین کا مستقبل محفوظ ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں