کوئٹہ،احتجاج و انتشار کی سیاست ملکی ترقی کیلئے زہر قاتل ہے،سحرگل خان خلجی

اتوار 21 جنوری 2018 20:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری جنرل سحرگل خان خلجی نے کہاہے کہ احتجاج اور انتشار کی سیاست ملک و قوم کی ترقی کیلئے زہر قاتل ہے، دھرنا گروپ نے گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں عوام کا وقت برباد کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

یہ عناصر موجودہ دور میں ملک کی تیز رفتار ترقی سے خوفزدہ ہیں، اگر احتجاج کرنے والے اپنے صوبوں کے عوام کی خدمت کرتے تو انہیں عوام کا سامنا کرنے کا خوف نہ ہو تا، ان عناصر نے اپنے صوبوں کے عوام کی خدمت نہیں کی اس لئے آج شرمسار ہیں۔

وہ اتوار کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اقدار اور عوامی خدمت کی سیاست کی ہے۔ 2018ء کے عام انتخابات میں ان احتجاجی عناصر کو ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے وفاقی اور پنجاب کی طرح بلوچستان میں بھی عوام کی بھرپور خدمت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں