سیکورٹی فورسز کا سبی اور کاہان میں کارروائی ،ایک مبینہ دہشت گردہلاک،11 گرفتار،بھاری تعداد میں اسلحہ برآمدکرلیا گیا

ہفتہ 24 فروری 2018 17:05

کوئٹہ ۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) بلوچستان کے علاقے کاہان میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں مبینہ طور پر ایک دہشت گرد ہلاک ،11مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا،آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے سبی اور اور کاہان میں مختلف کارروائیوں کے دوران ایک مبینہ دہش گرد کو ہلاک جبکہ 11کو گرفتار کرلیا،سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے کیمپ کو مسمار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ کو قبضے میں لیکر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں