سب سے بڑی نعمت ایمان اور پیارے آقا ﷺ کی امت میں پید ا ہونا ہے،اتنی نعمتیں ملیں اس کا شکر ادا کریں،اللہ عزوجل کی عبادت کرنا شکر میں شامل ہے ،

عمل کرنا بھی شکر میں شامل ہے،اگر ہر سانس پر اللہ کا شکر ادا کرتے رہیں تب بھی کم ہے، امیر اہل سنت حضرت علامہ محمد الیا س عطارقادری کا فیضان مدینہ نورانی مسجد کوئٹہ میں خطاب

منگل 24 اپریل 2018 21:26

کوئٹہ۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) امیر اہل سنت حضرت علامہ محمد الیا س عطارقادری دامت برکاتہم العالیہ نے کہا ہے کہ گناہ کرنے سے دل سخت ہوجاتا ہے مگرافسوس آج بے شمار لوگ سرعام ایسے کام کرتے ہیں جن کا کرنا گناہ ہے مگروہ جانتے ہوئے بھی اس سے انجان بنے ہوتے ہیں،یاد رکھئے کوئی گناہ ایسا نہیں جو توبہ کرنے سے معاف نہ ہو،اللہ عزوجل سچی توبہ کرنے والوں کے گناہ معاف فرما دیتا ہے،گناہوں سے بچیں گناہوں کی وجہ سے توبہ کی توفیق چھن سکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے فیضان مدینہ نورانی مسجد کوئٹہ میں مدنی مذاکرے سے مختلف سوالات کے جوابات یتے ہوئے کیا۔ امیر اہل سنت نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی نعمتیں اتنی ہیں کہ اس کا شمار نہیں کیا جاسکتاہے،سانس لینا،پانی پینا،کھانا کھانا اور ان کا اخراج،بدن کی طاقت،عقل اور ہمت بہت بڑی نعمتیں ہیں،نعمتوں کی قدر کریں عقل کو وہاں استعمال کریں جہاں اللہ عزوجل اوراس کے رسول ﷺنے حکم دیا ہے مگرافسوس آج صرف دنیا کا مال کمانے کیلئے عقل کواستعمال کیا جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سب سے بڑی نعمت ایمان اور پیارے آقا ﷺ کی امت میں پید ا ہونا ہے،اتنی نعمتیں ملیں اس کا شکر ادا کریں،اللہ عزوجل کی عبادت کرنا شکر میں شامل ہے عمل کرنا بھی شکر میں شامل ہے،اگر ہر سانس پر اللہ کا شکر ادا کرتے رہیں تب بھی کم ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں