پارٹی ڈسپلن ،پارٹی میں انتشار پیدا کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے انکی بنیاد ی رکنیت ختم کردی گئی ہے،سرداربلند جو گیزئی

منگل 18 ستمبر 2018 18:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی علی مدد جتک کے مشورے سے پارٹی ڈسپلن اور پارٹی میں انتشار پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انکی بنیاد ی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں پیپلز پارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے کہا کہ گزشتہ دنوں رفیق سجاد زہری نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پارٹی میں انتشار پیدا کرنے کی مذموم کوشش کی جس پر پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدرحاجی علی مدد جتک کے مشورے کے بعد رفیق سجاد زہری کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ رفیق سجاد زہری کا پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر زوردیا کہ وہ پارٹی ڈسپلن پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنائیں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کی پارٹی میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں