قلعہ سیف اللہ میں لیویز اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہیں،مولانا عبدالواسع

ْ واقعہ انتہائی افسوسناک، حکومت عوام کو تحفظ دینے کے لئے اقدامات اٹھائے ، وفود سے بات چیت

بدھ 19 ستمبر 2018 22:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ قلعہ سیف اللہ میں لیویز اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہیں اور یہ واقعہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے حکومت عوام کو تحفظ دینے کے لئے اقدامات اٹھائے نوازشریف کی رہائی جمہوریت کی فتح اور نوازشریف نے قانون کی عمل داری کے لئے ڈٹ کر مقابلہ کیا سیاست دانوں جمہوریت پسند قوتوں کو سزائیں تو دی جاتی ہیں مگر جو لوگ قانون اور آئین پر یقین نہیں رکھتے وہ آج بھی آزاد ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قلعہ سیف اللہ میں جس طرح لیویز اہلکاروںکو نشانہ بنایا گیا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ قلعہ سیف اللہ ایک پرامن علاقہ ہے اور اس طرح واقعات تصادم کی راہ اختیار کر سکتے ہیں اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ قانون اور آئین کی بالادستی کے لئے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کی جائے پشین میں بھی جس طرح لیویز اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا حکومت کو چاہئے کہ ان واقعات کی روک تھام کے لئے عملی طورپر اقدامات اٹھائیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی رہائی جمہوریت کی فتح ہے اور انہوں نے جواں مردی کیساتھ تمام تر حالات کا مقابلہ کیا نواز شریف ان کی بیٹی اور داماد کی رہائی قانون کے مطابق ہے انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں اور جمہوریت پسند قوتوں نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی کی پاسداری کی ہے مگر جن قوتوں نے قانون کی پاسداری نہیں کی ان پر آج تک ہاتھ نہیں ڈالا گیا انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی جمہوریت پسند قوتوں کی علامت ہے ہم سمجھتے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ حالات اور واقعات کو سمجھ کر ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہم کسی بھی صورت دنیا کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں