تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کا یوم عاشور کے موقع پر سیکورٹی اورردیگر انتظامات پر سیکورٹی اداروںاور انتظامیہ سے اظہار تشکر

ہفتہ 22 ستمبر 2018 20:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے ترجمان نے یوم عاشور پر سیکورٹی اوردیگرانتظامات کرنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان ،صوبائی حکومت ،پاک فو ج ، فرنٹیر کور بلوچستان ، پولیس ، کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن ،کیسکو ، واسا ،ایدھی ، چھیپا ،الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا اوردیگر تمام متعلقہ افراد کا شکریہ ادا کیا ہے جن کی دن رات کوششوں سے یوم عاشور خیریت سے اختتام پذیر ہوا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے ایام عزائے حسینی 8ربیع الاول تک جاری رہیں گے لہٰذاآمدہ پروگراموں میں بھی ان انتظامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے تاکہ عزاداران امام حسین امن و سکون کے ساتھ عبادات عزا بجا لا ئیں او رکو ئی سازش شرارت کامیاب نہ ہو ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں