کسی بھی ملک وقوم کی ترقی کا دارومدار کا بہترین طرز تعلیم سے وابستہ ہے ، میر عارف محمد حسنی

منگل 16 اکتوبر 2018 20:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر خزانہ میر عارف محمد حسنی نے اپنے دورہ چاغی کے موقع پر چھتر ہائی سکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اساتذہ اور طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک وقوم کی ترقی کا دارومدار کا بہترین طرز تعلیم سے وابستہ ہے لہذا بحیثیت قوم اگر ہم دور جدید کے تقاضوںسے نبرد آزما ہو نا چائیے ہیں تو ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم ایک تعلیم یافتہ نسل کو پروان چڑ ھانے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے اس موقع پر اساتذہ پرزور دیا کہ وہ نوجوان نسل کوجدید علوم سے آراستہ کرنے کیلئے اپنی صلا حیتوں میں مزید اضا فہ کریں تاکہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں ان معصوم بچوںکو اپنے گھر میں ہی تعلیم حاصل کرنے کے بہترین مواقع دستیاب ہوں ۔

(جاری ہے)

طلبا ء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے تعلیم کی اہمیت ،افادیت اور تعلیم کے معا شرے پر پڑھنے والے اثرات کے بارے میں بتایا انہوں نے طلبا کوہدایت کی کہ وہ اپنی پوری توجہ تعلیم پر مرکوزر کھیں ۔دریںاثنا ،صوبائی وزیر میر عارف محمد حسنی نے اپنے دورہ چاغی میں ہدگ ، کچاکی ، احمد وال اور نوشکی میں مختلف وفود جن میں قبائلی عما ئد ین ود معتبرین نے میر عارف محمد حسنی نے ملاقات کی او ر انہیںاپنے علاقوں میں درپیش مسائل جس میں تعلیم، صحت او رابنو شی شامل ہیں کے بارے میں آگاہ کیا صوبائی وزیر نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ ان تمام مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں