بلو چستان میں محرومی اور پسماندگی دور کرنے اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے عوامی ضروریات سے ہم آہنگ پالیسوں کو تشکیل دینے ،بنیادی ڈھانچہ کو مستحکم بنانے ،

اداروں کی فعالیت اور اچھے طرز حکمرانی کے حصول کیلئے مزید دور اس اقدامات کی اشد ضرورت ہے،گورنر بلو چستان امان اللہ یاسین زئی

بدھ 17 اکتوبر 2018 23:50

کوئٹہ۔17اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) گورنر بلو چستان امان اللہ یاسین زئی نے کہا ہے کہ بلو چستان میں محرومی اور پسماندگی دور کرنے اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے عوامی ضروریات سے ہم آہنگ پالیسوں کو تشکیل دینے ،بنیادی ڈھانچہ کو مستحکم بنانے ،اداروں کی فعالیت اور اچھی طرز حکمرانی کے حصول کیلئے مزید دور اس اقدامات کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ صوبے کی پسماندگی ماضی میں نظرانداز کئے جانے کے باعث ہے تاہم وقت کا تقاضہ ہے کہ پیچھے دیکھنے اور ماضی کی غلطیوں پر ماتم کرنے کی بجائے ہمیں جامع حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عنایت اللہ خان کی قیادت میں اے این پی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیاوفد میں ارباب عبدالظاہر خان کاسی صوبائی مشیر ملک نعیم خان بازئی کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی اور صوبائی رہنما بھی شامل تھے ۔

(جاری ہے)

گورنر نے کہا کہ بلوچستان کی آبادی کم اور بکھر ی ہوئی ہے طویل فاصلوں کے باعث سہولیات کی فراہمی میں کئی مشکلات پیش آتی ہیں تاہم موجودہ صوبائی حکومت صوبے کی ترقی وخوشحالی اور عوام کوضروری سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے بھر پوری کوشش کررہی ہے۔گورنر بلو چستان نے کہا کہ ہمیں اس وقت ہر شعبے میں ماہرین ومحقیقن کی ضرورت ہیں جوعوامی ضروریات سے ہم آہنگ پالیسی تشکیل دینے میں رہنمائی فراہم کرسکیں ۔

ماہرین ومحقیقین کی رہنمائی او ر علم وتجربے سے ہی ہم درپیش مشکلات پر قابق پانے کے قابل ہوجائنگے ۔وفد نے گورنر بلو چستان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور صوبے کی ترقی وخوشحالی اور پائیدارامن کے قیا م کے حوالے سے اپنی پارٹی کی جانب سے ہرممکن تعائون کی یقین دہانی کرائی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں