کوئٹہ،سول ہسپتال کوئٹہ کے سابق ایم ایس ڈاکٹر ارباب کامران کے اعزاز میں الوادعی اور نئے ایم ایس ڈاکٹر سلیم ابڑو کے لئے ویلکم پارٹی کا اہتمام

جمعہ 19 اکتوبر 2018 00:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2018ء) سول ہسپتال کوئٹہ کے سابق ایم ایس ڈاکٹر ارباب کامران کے اعزاز میں الوادعی اور نئے سول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سلیم ابڑو کے لئے ویلکم پارٹی کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر دونوں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا ظہرانہ میںسول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سلیم ابڑو، سابق ایم ایس ڈاکٹر ارباب کامران، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل ، ڈاکٹر یاسر خان خوستی، ڈاکٹر امجد خان اچکزئی، ڈاکٹر سید طاہر آغا، ڈاکٹر قادر اچکزئی اور ڈاکٹر ظفر نے بھی شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی ایم ایس نور اللہ موسیٰ خیل نے سابق ایم ایس سول ہسپتال ارباب کامران کو یادگاری شیلڈ بھی دی اور سول ہسپتال میں بہتری کے لئے ان کے خدمات کو بھی سراہا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں