احتساب عدالت کوئٹہ میں زرغون وچلتن ہائوسنگ اسکیم ریفرنس پر سماعت

سابق سیکرٹری خوراک وسابق ڈی جی کیو ڈی اے نور احمد پرکانی پیش، گواہان کے بیانات قلمبند

پیر 22 اکتوبر 2018 19:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) احتساب عدالت کوئٹہ میں زرغون وچلتن ہائوسنگ اسکیم ریفرنس پر سماعت کے دوران سابق سیکرٹری خوراک وسابق ڈی جی کیو ڈی اے نور احمد پرکانی پیش، گواہان کے بیانات قلمبند استغاثہ کے مطابق احتساب عدالتi کے جج منور شاہوانی کے عدالت میں زرغون و چلتن ہاسنگ اسکیم ریفرنسز پر سماعت ہوئی سابق سیکرٹری خوراک و سابق ڈی جی کیو ڈی اے نور احمد پرکانی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر ریاض ترین گولڑہ پیش ہوئے سماعت کے دوران دو گواہان کے بیانات قلمبند کر تے ہوئے جرح مکمل کر لی گئی زرغون و چلتن ہاسنگ اسکیم بدعنوانی کیس کی سماعت 7 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں