احتساب عدالت میں گندم خرد برد کیس کی سماعت

سابق صوبائی وزیر اظہار کھوسہ و دیگرعدالت میں پیش ، ملزمان کو کیس کی نقولات فراہم کردی گئیں آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی

پیر 22 اکتوبر 2018 19:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) احتساب عدالت میں گندم خرد برد کیس کی سماعت میں سابق صوبائی وزیر میر اظہار حسین کھوسہ پیش ہوئے استغاثہ کے مطابق احتساب عدالتii کے جج پذیر بلوچ کی عدالت میں سابق صوبائی وزیر اظہار کھوسہ کے خلاف گندم خوردبرد ریفرنس کی سماعت ہوئی سابق صوبائی وزیر اظہار کھوسہ و دیگر احتساب عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے دوران ملزمان کو کیس کی نقولات فراہم کردی گئیں آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی سابق صوبائی وزیر گندم خوردبرد ریفرنس کی سماعت 15 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں