پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں 70 ہزار سے زائد قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کئے، ملک سرور پانیزئی

امریکی صدر کی طرف سے منفی بیانات پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی حوصلہ شکنی کرنے کے مترادف ہے،صوبائی صدر آل پاکستان مسلم لیگ

منگل 20 نومبر 2018 19:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر ملک سرور پانیزئی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کی اس جنگ میں 70 ہزار سے زائد قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کئے جبکہ 60 ارب ڈالر سے زائد اکنامک نقصان اٹھایا ایسے حالات میں امریکی صدر کی طرف سے منفی بیانات پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی حوصلہ شکنی کرنے کے مترادف ہے،پاکستان کے دفاع اور سلامتی کے تحفظ کیلئے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہم اپنے ملک کا دفاع کرنا اچھی طرح جانتے ہیں۔

یہ بات انہوں نے منگل کو آل پاکستا ن مسلم لیگ کے کارکنوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ملک سرور پانیزئی نے امریکی صدرٹرمپ کے بے بنیاد الزامات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کے حالیہ ٹویٹس پر پاکستان کے عوام کو سخت مایوسی ہوئی ہے پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کرداراد اکیا ہے اسکے باوجود پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگاکر بیان دینا قابل مذمت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بہت بھاری قیمت ادا کی ہے اور خطے کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے ہماری کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے غلط دعوے دہشتگردی کے خلاف امریکی جنگ میں پاکستان کو جانی و مالی نقصان کی صورت میں لگنے والے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے امریکی صدر کو تاریخی حقائق سے آگاہی کی ضرورت ہے۔ملک سرور پانیزئی نے کہا ہے کہ کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہئے پاکستان کے عوام اپنے ملک کے دفاع اور سلامتی کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں