صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے منسٹرز بلاک سول سیکرٹریٹ میں معذور افراد کیلئے ریمپ کی عدم دستیابی کا نوٹس لے لیا

منگل 20 نومبر 2018 19:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نوابزادہ طارق مگسی نے منسٹرز بلاک سول سیکریٹریٹ میں معذور افراد کیلئے ریمپ کی عدم دستیابی کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ منسٹرز بلاک میں فوری طور پر معذور افراد کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کیلئے ریمپ تعمیر کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معذور افراد ہمارے معاشرے کا نہایت ہی اہم حصہ ہیں انکی فلاح و بہبود موجودہ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں