کوئٹہ ، پولیس اہلکاروں کی تشدد سے ہلاک ہونیوالے شخص کے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کے لئے ہم ہر ممکن کو شش کرینگے،منظور احمد کاکڑ

پیر 10 دسمبر 2018 23:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ شالکوٹ تھانے کے حدود میں پولیس اہلکاروں کی تشدد سے ہلاک ہونیوالے مقامی کمپنی کے منشی کے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کے لئے ہم ہر ممکن کو شش کرینگے اگر کوئی مجرم ہے تو ان کو عدالت میں پیش کیا جائے ماورائے عدالت قتل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا پولیس عوام کے خادم سمجھے واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے ان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اپنے جاری کر دہ بیان میںانہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت عوام کی تحفظ کے لئے ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں مگر جس طرح گزشتہ روز ایگل سکواڈ پولیس نے ایک بے گناہ اور نہتے شخص محمد فضل کو اٹھا کر تھانہ میں تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ہم مذمت کر تے ہیں تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف فی الفور کا رروائی کی جا ئے گی اور لواحقین کو ہم تسلی دیتے ہیں کہ ان کے بھائی محمد فضل کے واقعہ میں ایگل سکواڈ پولیس اہلکاروں کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج ہو گا اور قانون کے مطابق کا رروائی کی جائے گی ہم یہ نہیں سمجھتے کہ اگر کوئی مجرم ہے تو ان کو سزا نہیں دی جائے مگر سزا دینے کے لئے ادارے اور دائرہ کار موجود ہے پولیس کا کام کسی کو گرفتارکرنا ہے کسی کے اوپر تشدد کرنا اور کو قتل کرنا کسی صورت جائز نہیں ہے انہوںنے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی متاثرہ خاندان کیساتھ ہے اور ان کو انصاف دلانے کے لئے ہر ممکن کوششیں کرینگے اور ہم سمجھتے ہیں کہ آئی جی پولیس بھی ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں کے رویہ کا نوٹس لیں اور ایگل سکواڈ کے اہلکاروں کا کام عوام کو تحفظ دینا عوام پر تشدد کی اجازت کسی صورت نہیں دیں گے اس سے قبل نواں کلی میں اس طرح واقعات رونما ہوئے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں