اگلے پانچ سال کے دوران دس پلانٹس کے ذریعے بلوچستان کے تمام اضلاع کو گیس فراہم کی جائے گی،

،جنرل منیجر سوئی سدرن گیس کمپنی مدنی صدیقی کی میڈ یا سے بات چیت

جمعرات 13 دسمبر 2018 20:31

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) جنرل منیجر سوئی سدرن گیس کمپنی مدنی صدیقی نے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ نے ہمیشہ پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے عوام کے شعور کو بیدار کرنے کی اس مہم میں سوئی سدرن کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں کے موسم میں صارفین گیس کے محفوظ استعمال کا خاص خیال رکھیں اور سونے سے پہلے گیس کے ہیٹر ضرور بھجا دیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے میڈیا کے ساتھ علماء کرام اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ یہ با ت انہوں نے کوئٹہ میں بلوچستان میں موسم سرما کی سالانہ حفاظتی تشہیری مہم کا افتتاح کے موقع پر میڈ یا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ ۔ جنرل منیجر سوئی سدرن گیس کمپنی مدنی صدیقی نے مہم کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مدنی صدیقی نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ان علاقوں جہاں پائپ لائن کے ذریعے گیس کی فراہمی ناممکن ہے وہاں ایل پی جی کے ذریعے گیس فراہم کررہے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ اگلے پانچ سال کے دوران دس پلانٹس کے ذریعے بلوچستان کے تمام اضلاع کو گیس فراہم کی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ آبادی میں اضافے کی وجہ سے مقامی سطح پر گیس کی فراہمی اور کمی بیشی کا مسئلہ درپیش ہے جس کے حل کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر انہوںنے اس مہم میں حصہ لینے والے محکمہ کے آفیسران اور اہلکاروں سے حلف بھی لیا۔بعد میں مدنی صدیقی نے مہم میں حصہ لینے والی گاڑیوں کو رخصت کیا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں