دہشت گردوں کے اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے دہشت گرد انسانیت کے بقاکی دشمن ہیں ،جمعیت علماء اسلام

آئے روز مسافر ٹرینوں پر دھماکے ناقابل برداشت ہیں،ملک واسلام دشمن عناصر کیخلاف سخت آپریشن کیا جائے،رہنمائوں کی مذمت

پیر 18 مارچ 2019 23:17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) جمعیت علما اسلام کے رہنما وں نے کہاکہ دہشت گردوں کے اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے دہشت گرد انسانیت کے بقاکی دشمن ہے آئے روز مسافر ٹرینوں پر دھماکے ناقابل برداشت عمل ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ انجم المدارس اختر آباد کلی رئیسانی ہزار گنجی یو نٹ کے امیر مولانا محمد طاہر توحید ی،جنرل سیکرٹری مولانا رازمحمد محمد حسنی اور مولانا عبد المنان سعادت حاجی محمد سلمان مولانا عبد الغفار ڈاکٹر ظفر اللہ نے گزشتہ روز ڈیرہ مراد جمالی میں جعفر ایکسپریس پرحملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی ادارے ملک اسلام دشمن عناصر کیخلاف سخت آپریشن کریں، ملک اسلام دشمن عناصر نے ریاست کو چیلنج کیا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام کسی معصوم لوگوں کی جان سے کھلنے کے اجازت نہیں دیں گے ملک خدا د کو یکجہتی کی اشد ضرورت ہے پاکستان کے علماء سے بڑ کر ھ کر کوئی محبوب وطن نہیں ہے حکومت قومی معاملات میں علماء اکرام کواعتماد میں لے ملکی دفاع و سالمیت کے لئے پوری قوم ایک جان ایک جسم کے طرح متحد و متفق ہیں ڈیرہ مراد جمالی عرصہ قریب میں 3 دھماکے ایک سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مخدوش صورتحال پر سیاسی جماعتوں کے قیادت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کی جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ٹو س اقدامات اٹھائے انہوں نے کہا کہ اسلام ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتاہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو عوام حفاظت سے کوئی سروکار نہیں ہے وہ صرف اقتدار کو طول دینے کے لیے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

جمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ہر دستہ اول کاکر دار کیا ہے امن کے لئے جمعیت علماء اسلام کے خدمات قابل ستائش ہیں انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو اخلاقی طور پر مستعفی ہوکر گھر چلے جائیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں