کوئٹہ ،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی کونسل ممبرحاجی عبدالرحمان رودی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

منگل 19 مارچ 2019 00:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں پارٹی کے صوبائی کونسل ممبرحاجی عبدالرحمان رودی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مرحرم شروع دن سے فکرباچا خان سے وابستہ رہے اور مرتے دم تک اس پر سختی سے کاربند رہے مرحوم کی دان رات محنت کے بدولت ضلع قلعہ عبداللہ بالخصوص چمن میں پارٹی پشتون اولس میں مقبول ہوئی وہ ایک سیاسی نظریاتی فکری طورپر پارٹی کے لئے کام کرتے رہے بیان میں کہا گیا کہ عبدالرحمان رودی جیسے فعال سیاسی نظریاتی فکری کارکن مدتوں میں پیدا ہوتے ہیں وہ کبھی بھی ذاتی مفاد کے اسیر نہ رہے بلکہ قومی اجتماع حقوق کے لئے سرگرم عمل رہے وہ ایک باعمل باکردار سیاسی فہم و فراصت اور جذبہ وطن پرستی کے جذبے سے سرشار رہے عوامی نیشنل پارٹی حاجی عبدالرحمان رودی کو انہیں ان کی قومی سیاسی وطنی سماجی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتی ہے اور ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کی وفات پر پسمندگان سے تعزیت کا انحصار کرتی ہے دریں اثناء حاجی عبدالرحمان رودی کے نماز جنازہ میں پارٹی کے صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی‘ ضلعی صدر اسدخان اچکزئی ‘ جاوید کاکر ‘ گل باران افغان سمیت پارٹی کارکنان نے کثیرتعداد میں شرکت اور فاتحہ خوانی کی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں