کوئٹہ، ترجمان و مشیر وزیر اعلیٰ بلوچستان چیئرپرسن برائے کیو ڈی اے بشریٰ رند کا کیو ڈی اے کی مختلف اسکیموں کا دورہ

منگل 19 مارچ 2019 23:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) ترجمان و مشیر وزیر اعلیٰ بلوچستان چیئرپرسن برائے کیو ڈی اے بشریٰ رند کا کیو ڈی اے کی مختلف اسکیموں کا دورہ کوئٹہ ترجمان و مشیر وزیر اعلیٰ بلوچستان محترمہ بشریٰ ر ند نے کیو ڈی اے کی اسکیموں چشمہ اچوزئی زرغون ہائوسنگ اسکیم و دیگر علاقوں کا کیو ڈی اے کے افسران کے ہمراہ دورہ کیا بشریٰ رند نے زرغون ہاوسنگ اسیکم کے دورے کے موقع پر پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا محترمہ بشریٰ رند کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے میں درخت نہ ہونے کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی بڑھ رہی ہے جہاں بھی خالی جگہ ملے گی ہم وہاں پودے لگائیں گے اور اگر ہم نے درخت نہ لگائے تو ہمارا صوبہ ریگستان بن جائے گا انہوں نے کہا کے سب جانتے ہیں کہ شجر کاری کرنے کا کیا مقصد ہے ہم اپنے صوبے کو سر سبز بنانے کے لئے درخت لگا رہے ہیں کیونکہ درخت لگانے سے ہی بارشیں ہوں گی اور یہ زندگی اور موت کی جنگ ہے انہوں نے مزید کہا کہ اگر آنے والی نسل کو موسمی اثرات، خشک سالی اور قحط سالی سے بچانا ہے تو ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہوں گے۔

(جاری ہے)

درختوں کی کٹائی اور بربادی سے انکی حفاظت کرنی ہوگی اگر ہم درختوں کی کٹائی کے خلاف مربوط اقدامات اٹھائیں تو ہم جنگلات اورپودوں کے بڑے ذخائر بنا سکتے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں