گڑھی خیرو ،دوداپور،میرانپور دائوجھان پور پر غیر معیاری ادویات کی بھر مار

منگل 26 مارچ 2019 23:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء)گڑھی خیرو اور اس کے گرد و نواح ،دوداپور،میرانپور دائوجھان پور سمیت تمام جگہوں پر غیر معیاری ادویات کی بھر مار ہوگئی جبکہ بغیر لائسنس میڈیکل اسٹورز پر نان ٹیکنیکل اسٹاف چلانے لگے لوکل میڈیکل کمپنیوں ڈاکٹرز اور اسٹور ملکان کی ملی بھگت سے غیرمعیاری ادویات کی فروخت سرعام جاری ہے جس کی وجہ سے تحصیل بھر میں ہیپاٹائٹس بی،سی،ڈی، شوگر، اور جلد کی بیماریوں سمیت مختلف قسم کے امراض میں اضافہ ہوگیا اور کئی افراد خطرناک امراض میں مبتلا ہو گئے ہیں جبکہ ڈرگ انسپکٹر کاروائی کرنے کے بجا اپنے آفس میں آرامی ہیںزرائع کے مطابق میڈیکل اسٹور مالکان کی جانب سے ہر ماہ ڈرگ انسپکٹر کو ان ہی کی اپنی آفس میں منتھلی پہنچا کے آتے ہیںشہریوں اور سیاسی سماجی تنظیموں کے جانب سے ڈی ایچ او جیکب آباد اور ڈپٹی کمشنر جیکب آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں