غریب اور مستحق طلباء کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی ضلعی انتظامیہ ایسے مستحق طلباء کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیے ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی اشد ضرورت ہے ، ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفر علی محمد شہی

منگل 21 مئی 2019 23:30

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفر علی محمد شہی نے کہا کہ غریب اور مستحق طلباء کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی ضلعی انتظامیہ ایسے مستحق طلباء کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیے ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی اشد ضرورت ہے حکومت غریب افراد کی ہرممکن امداد کر رہی ہے اس سلسلے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی رکھی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ اسکول کے غریب اور مستحق طلباء میں عید کے کپڑے تقسیم کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اسسٹنٹ کمشنرز غلام حسین بھنگر علی محمد ہانبھی نے بھی کپڑے تقسیم کیے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جلیل احمد تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ سمیت دیگر آفیسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفر علی محمد شہی نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات کو بھی چاہیے کہ وہ غریب اور نادار افراد کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں اور ان میں ماہ صیام کے حوالے سے راشن اور عید کے کپڑے تقسیم کریں تاکہ ان خوشیوں میں ان غریب اور مستحق افراد کو بھی شامل کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ جو لوگ اشیاء خوردونوش اور عید کے نئے کپڑے خریدنے کی سکت نہیں رکھتے ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے آس پاس کے غریب لوگوں کا مکمل خیال رکھیں اور اپنی خوشیوں میں انہیں شریک کریں اور ایک باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیں تاکہ دنیاوی اور آخروی زندگی میں کامیابی سمیٹی جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں