انحرافی کی صورت میں تمام تر ذمہ داری متعلقہ زمینداران پر عائد ہوگی ، کھیر تھر کینال ڈویژن اوستہ محمد

جمعرات 23 مئی 2019 23:01

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) تم انہار کھیر تھر کینال ڈویژن اوستہ محمد کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز کے مطابق تمام زمینداران / کاشتکاران اندرون کھیر تھر کینال و ذیلی شاخ ہائے کو مطلع کیا جاتا ہے کہ منظور شدہ رقبہ سے 33 فیصد فصل خریف ( شالی ) کی کاشت کریں ۔ جبکہ باقی ماندہ رقبہ 67فیصد فصل ربیع کے لئے مختص کریں ۔

جبکہ بیرون کھیر تھر کینال، ربیع کینال اور اسکیپ چینل سے دوران فصل خریف کاشت کی قطعی اجازت نہیں ہوگی ۔

(جاری ہے)

نیز کسی بھی زمیندار نے کاشت کی اور اسے پانی نہ مل سکا تو وہ اپنی فصل کا خود ذمہ دارہوگا کیوں کہ اکثر زمیندار ان بیرون کھیر تھر ، ربیع کینال اور اسکیپ چینل سے غیر قانونی ذرائع یا پانی پینے کے بہانے کاشت کرتے ہیں جوکہ قطعاً غیر قانونی ہے لہٰذا محکمہ انہار دوران فصل خریف بیرون کھیر تھر ، ربیع کینال اور اسکیپ چینل سے غیر قانونی کاشت کو مکمل طور تلف کرانے کا حق محفوظ رکھتا ہے کیوں کہ محکمہ انہار بیرون کھیر تھر ، ربیع کینال اور اسکیپ چینل میں دو ران فصل خریف پانی کی سپلائی کا ہر گز ذمہ دار نہیں ہے۔

نیز انحرافی کی صورت میں تمام تر ذمہ داری متعلقہ زمینداران پر عائد ہوگی ۔ بعد میں کوئی عذر و اعتراض کلیم قابل قبول نہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں