جمعیت علمااسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے مجلس عاملہ اور کنوینگ باڈی کامشترکہ اجلاس

منگل 18 جون 2019 23:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2019ء) جمعیت علمااسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے مجلس عاملہ اور کنوینگ باڈی کامشترکہ اجلاس ضلعی امیر مولاناقاری مہراللہ کی صدارت میں منعقد ہوئی اجلاس میں کوئٹہ کیدرپیش بدامنی کی صورتحال اور مہنگائی اور حالیہ عوام دشمن بجٹ اور جون کوہونیوالی تعزیتی ریفرنس بیادمولانانورالہدیٰ اوردیگر ایجنڈوں پر غور خوض ہوئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کے معاشی قتل کی پالیسیوں پراتررہی ہے عوام کی استحصالی میں سابقہ حکومتوں سے بھی ایک قدم آگے نکل چکے اس وقت ملک بد امنی ،مہنگائی ،بیروزگاری کی آماجگاہ بن گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاروزگار توچھینے جارہے ہیں اب جینے کاحق بھی چھین رہاہے انہوں نیکہا کہ بجلی گیس اور پٹولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے سے عوام کی خون نچوڑرہاہے حکومت مہنگائی سے غریب عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے عوام کو مزیدآئی ایم ایف کی چکی میں پسے ہوئے ہیں انہوں نے کہاجاگیر دارنہ اور سرمایہ دارنہ نظام کی پالیسیوں سے غریب عوام کا استحصال ہوتاجارہاہے نومہینے میں عوام نے تبدیلی صرف مہنگائی کی شکل وصورت میں دیکھ لیا گزر گئے روزانہ کی بنیاد پہ مہنگائی کا غضب ڈال رہے ہیںعوام سے کئے گئے وعدوں یکے بعد دیگرے یوٹرن لیے رہے ہیں حکومت اپنے انتخابی منشور اور وعدوں کو اقتدار کی خرمستیوں میں بھول چکے موجودہ حکومت کے پاس ملک و قوم کی بہتری و خوشحالی کا کوئی ویژن نہیں عوام کی مشکلات کااحساس ہوتا توحکومت عوام کوریلیف دیتاریلیف کے بجائے حکومت عوام کی نچوڑنے کی پالیسیوں پرگامزن ہے انہوں نے کہا حکومت کی ظالمانہ اقدامات کی خلاف جلد احتجاج کااعلان کرینگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں