22 ستمبر کا جلسہ صوبے کی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگا، قدر ت الله مینگل

پارٹی قائدین اور کارکن اکابرین کے فلسفے پر گامزن ہو کر سیاسی قومی جمہوری و فکری جدوجہد میں مصروف ہیں

پیر 16 ستمبر 2019 19:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) بی این پی سرکی کلاں کے یونٹ سیکرٹری قدرت الله مینگل، ضلعی کونسلر حاجی شفاء مینگل،دوست محمد سرپرہ،ظہور محمد شہی،ڈپٹی یونٹ سیکرٹری شہزاد مینگل اور دیگر نے بی این پی کے زیر اہتمام ہاکی چوک پر جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہبائیس ستمبر کا جلسہ صوبے کی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگا یہ جلسہ استحصالی قوتوں کے لیے واضح پیغام ہوگا بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ ظالم و جابر و ڈکٹیٹروں کے خلاف سیاسی جمہوری و قومی آواز بلند کی ہے اور کسی کے سامنے سر جھکانے کے بجائے سر کٹانے کو ترجیح دی ہے آج بھی بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائدین و کارکنان اپنے اکابرین کے فلسفے پر گامزن ہوکر اپنی سیاسی قومی جمہوری و فکری جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں نواب امان اللہ خان زرکزئی کو راستہ سے ہٹانے والے یہ بھول گئے کہ شہادت ایک نظریہ کا نام ہے انسانوں کو تو قتل کر کے ختم کیا جا سکتا ہے مگر نظریات اور فلسفہ کو قتل کرنا کسی کے بس کی بات نہیں۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ بلوچستان کے باشعور غیور عوام اس جلسہ عام میں بھرپور شرکت کرکے قائد وطن سردار اختر جان مینگل کے ہاتھ و بازو مضبوط کریں اور بلوچستان میں استحصالی راج کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں