وفاقی اور صوبائی سلیکٹڈ حکومتوں اور گورنر بلوچستان کی غیر زمہداری و غیر سنجیدگی ،نیشنل پارٹی 20 اکتوبر کو بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے کریگی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) نیشنل پارٹی بلوچستان کے اعلامیے کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی میں جنسی ہراسگی اور وی سی کی جانبداری کرپشن اور ملوث حکام کے خلاف کاروائی سے گریذ وفاقی اور صوبائی سلیکٹڈ حکومتوں اور گورنر بلوچستان کی غیر زمہداری و غیر سنجیدگی کے خلاف 20 اکتوبر بروز اتوار بلوچستان بھر میں نیشنل پارٹی احتجاجی مظاہرے کریگی۔

(جاری ہے)

نیشنل پارٹی کے تمام ضلعی تنظیمیں احتجاجی مظاہرے کے ساتھ پرنٹ اور سوشل میڈیا میں اس دلخراش واقعے اور گورنر کی بے ضمیری کے خلاف مکمل اور شدت سے مہم چلائیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں